اسلام آباد (نیوز ڈیسک سی سی این آئی نفیس بھٹہ سے ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک مشترکہ سانحہ ہے، جس نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔
ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مطابق جماعت کی مکمل ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے تمام زائرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات کے تدارک کے لئے سعودی حکام کی جانب سے جامع حفاظتی اقدامات کا ہونا نہایت ضروری ہے
تاکہ آئندہ کسی بھی زائر کو ایسی المناک صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ترجمان نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی زائرین کی حفاظت کے حوالے سے سفارتی سطح پر مزید مؤثر رابطے قائم کرے اور حادثے میں جان بحق یا زخمی پاکستانیوں کے حوالے سے فوری معلومات عوام تک پہنچائی جائیں۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
