Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCountry news🔴 BALOCHISTAN FOREIGN TOUR SCANDAL ERUPTS — PUBLIC DEMANDS ACCOUNTABILITY, CALLS IT...

🔴 BALOCHISTAN FOREIGN TOUR SCANDAL ERUPTS — PUBLIC DEMANDS ACCOUNTABILITY, CALLS IT DAYLIGHT ROBBERY OF STATE TREASURY

کوئٹہ (نیوز سینٹرز پاکستان نیوز ڈیسک)
بلوچستان اسمبلی کے اعلیٰ سطحی وفد کے فرانس کے شاہانہ دورے کی تصاویر نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ کوئی ترقیاتی مشن نہیں تھا، نہ کوئی عوامی خدمت کا ایجنڈا — بلکہ غربت، بھوک اور بدحالی کے مارے صوبے کے نمائندوں کی عیاشی کا کھلا مظاہرہ تھا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری، وزراء صادق عمرانی، سلیم کھوسہ اور دیگر ارکان نے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کر کے یورپ کے مختلف ممالک میں شاہانہ قیام کیا۔
اطلاعات کے مطابق ان غیر ملکی دوروں پر بلوچستان کے خزانے سے ایک ارب چالیس کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم اڑا دی گئی۔

یہ وہ رقم ہے جس سے سینکڑوں اسکولوں کو تعمیر، درجنوں اسپتالوں کو فعال اور سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جا سکتا تھا، مگر افسوس کہ یہ رقم عوام کے نمائندوں نے اپنے عیش و آرام پر قربان کر دی۔

عوامی حلقے چیخ اٹھے ہیں کہ:

“جب عوام روٹی کو ترس رہے ہیں، اسپتالوں میں دوائیں ناپید ہیں، اور بچے فٹ پاتھوں پر تعلیم مانگ رہے ہیں —
تو ایسے میں حکمرانوں کا فرانس میں تفریحی دورہ عوام کے زخموں پر تیزاب ڈالنے کے مترادف ہے۔”

سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سب کے خلاف سخت تحقیقات، احتساب اور لوٹی گئی رقم کی واپسی یقینی بنائی جائے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے عوام نہیں بلکہ پورے نظام کے چہرے سے نقاب ہٹا رہا ہے۔
یہی وہ لوگ ہیں جو مظلوموں کے نام پر سیاست کرتے ہیں اور اقتدار میں آ کر عوام کی جیبیں خالی اور اپنی تجوریاں بھرتے ہیں۔


اب عوام کو جاگنا ہوگا، یہ نظام صرف بیدار ضمیروں سے ہی بدلے گا۔


جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے —
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب، نیوز سینٹرز پاکستان۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments