Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCrime NewsPOLICE OFFICER POSTED AT NEW ANARKALI POLICE STATION CAUGHT RED-HANDED DURING ROBBERY...

POLICE OFFICER POSTED AT NEW ANARKALI POLICE STATION CAUGHT RED-HANDED DURING ROBBERY IN LAHORE

لاہور میں وردی میں ملبوس پولیس اہلکار شہریوں کو لوٹتے ہوئے گرفتار — نیو انارکلی تھانے کا ایس ایچ او رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور ( بیورو رپورٹ علی اصغر سندھو سے )
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب پولیس کے محکمہ کے لیے شرمناک خبر سامنے آئی ہے۔ نیو انارکلی پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس ایچ او شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو اس وقت پکڑا جب وہ ایک شہری سے نقدی اور قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔ موقع پر شہری سے چار لاکھ ستتر ہزار روپے نقد اور قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ایس ایچ او اس وقت وردی میں ملبوس تھا اور شہری کو دھمکا کر رقم ہتھیانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی انکوائری سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ افسر اس سے قبل بھی مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا، تاہم اثر و رسوخ کے باعث ہمیشہ کارروائی سے بچ نکلتا رہا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ایس ایچ او کو معطل کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ متعلقہ تھانے کے دیگر اہلکاروں سے بھی بازپرس جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے اس واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس وردی کی حرمت اور قانون کی بالادستی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شہریوں نے پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور وردی میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔

رپورٹ: نیوز سینٹرز پاکستان، لاہور بیورو
ملکی و غیر ملکی تجزیاتی تازہ ترین خبروں کے لیے جڑے رہیں — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب، نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments