Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeInternational NewsISRAEL-GAZA CEASEFIRE UNDER THREAT AS HAMAS REJECTS LINK TO RAFAH INCIDENT

ISRAEL-GAZA CEASEFIRE UNDER THREAT AS HAMAS REJECTS LINK TO RAFAH INCIDENT


حماس کا مؤقف: اسرائیلی بمباری فائر بندی کی کھلی خلاف ورزی، ثالث ممالک سے فوری اقدام کا مطالبہ

یروشلم انٹرنیشنل نیوز ڈیسک — نیوز سینٹرز پاکستان کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے اپنے تازہ بیان میں واضح کیا ہے کہ رفح میں فائرنگ کے واقعے سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور وہ شرم الشیخ میں طے پانے والے فائر بندی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض صیہونی افواج کی جانب سے غ۔زہ کے مختلف علاقوں پر مجرمانہ بمباری فائر بندی معاہدے کی صریح اور سنگین خلاف ورزی ہے — وہی معاہدہ جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پایا تھا۔

حماس کے مطابق یہ تازہ حملے اس سلسلے کی ایک اور کڑی ہیں جن میں شہداء و زخمیوں پر بمباری، رفح کراسنگ کی بندش، اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں شامل ہیں — جو بظاہر معاہدے کو ناکام بنانے کی منظم کوشش ہے۔

حماس نے ثالث ممالک اور معاہدے کے ضامن فریقوں سے فوری اپیل کی ہے کہ وہ قابض افواج پر دباؤ ڈالیں، اسرائیلی جارحیت فوری بند کرائیں اور فائر بندی معاہدے کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں۔

جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجزیاتی تازہ ترین خبروں کے لیے —
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments