گوجرانولہ شمائلہ قریشی سے نیوز سینٹرز پاکستان
تھانہ رنگ پورہ میں درج مقدمہ نمبر 229/25 جرم 9 سی (1)3
کے تحت عدالت نے ملزم صدیق ولد احمد دین سکنہ تلواڑہ مغلاں کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم صدیق منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث تھا، جس کے خلاف پولیس نے ٹھوس شواہد اور برآمدگی کی بنیاد پر چالان پیش کیا۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر جرم ثابت ہونے کے بعد مجرم کو 12 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق منشیات کے خلاف پولیس کے جاری کریک ڈاؤن کے دوران یہ بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
جڑے رہیں — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز پاکستان
