اسلام آباد نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں اور انتظامی تیاریوں میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ’’بلدیاتی ادارے عوامی نمائندگی کا بنیادی ڈھانچہ ہیں اور ان میں تاخیر آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے‘‘۔
الیکشن کمیشن نے دونوں افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ریکارڈ اور اب تک کی پیش رفت کے ساتھ کل پیش ہوں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔
مزید برآں، یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمیشن جلد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے مشاورت شروع کرے گا۔
🕘 مزید اپ ڈیٹس کے لیے جڑے رہیں — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب، نیوز سینٹرز پاکستان
