🎙️نیوز سینٹرز پاکستان –خصوصی نیوز
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
🏑 گوجرہ، ہاکی کا دل دوبارہ دھڑک اُٹھا
قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے گوجرہ میں سینئر سابقہ پلیئرز کی تاریخی بیٹھک نے کھیلوں کی دنیا میں نئی روح پھونک دی۔ گوجرہ کی مٹی سے اُٹھنے والے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ایک بار پھر متحد ہوئے تاکہ پاکستان کا پرچم عالمی میدانوں میں دوبارہ سربلند کیا جا سکے۔
یہ پہلا موقع تھا کہ گوجرہ کی ہاکی تاریخ میں اس نوعیت کا عظیم الشان گیٹ ٹوگیدر منعقد ہوا۔ تمام سینئر کھلاڑی، کوچز اور ہاکی کے قد آور نام ایک چھت تلے جمع ہوئے۔ فضا میں قومی جوش، جذبہ، اور گوجرہ ہاکی کے سنہری دور کی بازگشت گونج رہی تھی۔
اجلاس میں شرکائے محفل نے تہلکہ خیز فیصلے کیے — قومی کھیل کے زوال کی وجوہات پر کھل کر گفتگو کی گئی، ادارہ جاتی لاپرواہی، سہولیات کی کمی، اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں کمی جیسے مسائل پر سنجیدہ تجزیہ پیش کیا گیا۔ تمام سینئر پلیئرز نے اعلان کیا کہ اب ہاکی کی بحالی صرف نعرہ نہیں بلکہ ’’عملی تحریک‘‘ بنے گی۔
⚡ اہم اعلان
بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں دوسرا استاد اسلم رُوڑا میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شایانِ شان انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف استاد اسلم رُوڑا کی یاد کو زندہ کرے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئی روشنی اور ترغیب کا سبب بنے گا۔
شرکائے اجلاس نے جذباتی انداز میں کہا
“استاد اسلم رُوڑا وہ نام ہیں جنہوں نے گوجرہ کو ہاکی کی عالمی پہچان دی۔ ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ کے سنہرے باب میں درج رہیں گی۔”
اجلاس میں کھلاڑیوں نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔ اس کمیٹی کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو تربیت، رہنمائی اور قومی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
🎯 عزم و پیغام
تمام سابقہ کھلاڑیوں نے یہ عہد کیا کہ گوجرہ ہاکی کی عظمتِ رفتہ بحال کر کے دنیا کو ایک بار پھر دکھایا جائے گا کہ “پاکستان کی پہچان صرف کرکٹ نہیں، ہاکی بھی ہے!”
اختتامی کلمات میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئر خاور جاوید نے کہا:
“ہم متحد ہیں، پرعزم ہیں، اور گوجرہ سے ایک نیا ہاکی انقلاب اُبھرنے والا ہے۔”
🎙️ نیوز سینٹرز پاکستان
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
🏑 اسپیشل رپورٹ: خاور جاوید (انٹرنیشنل ہاکی پلیئر گوجرہ)
