Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabKASUR ADMINISTRATION LAUNCHES ANTI-CORRUPTION ALERT TO PROTECT PUBLIC FUNDS AND CLEAN CITY...

KASUR ADMINISTRATION LAUNCHES ANTI-CORRUPTION ALERT TO PROTECT PUBLIC FUNDS AND CLEAN CITY IMAGE

نیوز سینٹرز پاکستان — اسپیشل رپورٹ

جہانگیر قصور انوسٹی گیٹو رپورٹ نیوز سینٹرز پاکستان

قصور میں عوامی بیداری کی ایک نئی اور انقلابی مہم ’’جاگو قصور جاگو‘‘ کے نام سے شروع کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والی گاڑیوں کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث دیکھے تو فوری اطلاع دیں۔

اگر آپ دیکھیں

کسی سرکاری گاڑی سے پٹرول یا ڈیزل کی چوری ہو رہی ہے

گاڑی ذاتی کاموں میں استعمال کی جا رہی ہے

ستھرا پنجاب کی گاڑی ریت یا مٹی لوڈ کر رہی ہے

یا بغیر وجہ گھنٹوں کھڑی ہے

تو تصویر یا ویڈیو بنا کر اس نمبر پر بھیجیں
📞 0313-5982554

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری اپنی شکایت براہِ راست ڈپٹی کمشنر قصور یا اسسٹنٹ کمشنر قصور کو بھی درج کرا سکتے ہیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

💬 ضلعی حکام کا مؤقف

“قومی خزانے کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم سب بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف متحد ہو جائیں تو قصور ترقی یافتہ دنیا کے شہروں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔”

نیوز سینٹرز پاکستان کے مطابق، اس مہم کا مقصد صرف کرپشن کے خاتمے تک محدود نہیں، بلکہ ایک صاف، شفاف اور فعال قصور کی بنیاد رکھنا ہے۔

پیغام واضح ہے
“جاگو قصور جاگو — قومی خزانے کو بچاؤ، ستھرا پنجاب بناؤ!”


نیوز سینٹرز پاکستان ہر خبر کا رخ — سچ کی جانب

جہانگیر ملک قصور انوسٹی گیٹو رپورٹ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments