Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeIslamabad newsRUJ TRAIN MARCH REACHES RAWALPINDI WITH HISTORIC JOURNALISTIC UNITY DISPLA

RUJ TRAIN MARCH REACHES RAWALPINDI WITH HISTORIC JOURNALISTIC UNITY DISPLA

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے )
ریجنل یونین آف جرنلسٹس (آر یو جے) پاکستان کا پشاور سے شروع ہونے والا تاریخی ٹرین مارچ شاندار استقبال کے ساتھ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی، چکوال، ٹیکسلا، واہ، حسن ابدال اور گردونواح کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مارچ کے قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی اور صدر شمالی پنجاب ندیم رضا خاں مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ ٹرین مارچ آر یو جے کے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد علاقائی صحافیوں کے حقوق، عزت و وقار اور روزگار کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

استقبالیہ قافلے میں چکوال سے حافظ عبدالغفور منہاس، تلہ گنگ سے محسن قیوم شیخ، میاں محمد ارشد ساقی، حسن ابدال سے راجہ عامر علی، ٹیکسلا سے کامران اشرف، واہ سے رائے عاشق انجم اور اڈھالہ سے راجہ وحید سمیت درجنوں سینئر صحافی شامل تھے۔

آر یو جے کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین مارچ ملک بھر کے علاقائی صحافیوں کے اتحاد، جرات اور استقامت کی علامت ہے، جسے اب کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔

یہ ٹرین مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کراچی میں عظیم الشان جلسہ عام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

جڑے رہیں
ملکی و غیر ملکی تجزیاتی انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں لئے
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments