گوجرہ سپیشل سپورٹس نیوز
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری محمد ریاض گُجر کو ان کے دفتر میں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا، جہاں ایک وفد نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور گوجرہ میں ہونے والے منفرد ہاکی ایونٹ “فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹ (GHL گوجرہ لیگ)” میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
یہ ایونٹ 12 دسمبر سے 16 دسمبر تک منعقد ہوگا اور گوجرہ میں کھیلوں کے فروغ کی ایک نئی کاوش سمجھا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ایونٹ میں میل اور فی میل کھلاڑیوں پر مشتمل مخلوط ٹیمیں حصہ لیں گی، تاکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کے ساتھ کھیل کر اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
افتتاحی تقریب 12 دسمبر بروز بدھ شام 4 بجے ہوگی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ریاض گُجر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
چوہدری ریاض گُجر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “گوجرہ پاکستان ہاکی کا گہوارہ ہے، یہاں کے کھلاڑی ہمیشہ ملک و قوم کا فخر رہے ہیں۔ اس نوعیت کے ایونٹس نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں۔”
انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایونٹ کی آرگنائزنگ سیکرٹری خاور جاوید (انٹرنیشنل ہاکی پلیئر گوجرہ) نے بتایا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور یہ ٹورنامنٹ گوجرہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو ایک نئی جہت دے گا۔
نیوز سینٹرز پاکستان — گوجرہ اسپورٹس ڈیسک
