Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabSECRETARY PUNJAB’S FURIOUS ADDRESS TO DCs “ENOUGH EXCUSES, CONTROL SUGAR PRICES NOW

SECRETARY PUNJAB’S FURIOUS ADDRESS TO DCs “ENOUGH EXCUSES, CONTROL SUGAR PRICES NOW

لاہور (نیوز سینٹرز پاکستان)
پنجاب کے چیف سیکرٹری کا تمام ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے کرخت اور دوٹوک لہجے میں خطاب، چینی کی قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار۔

چیف سیکرٹری نے کہا

“بس بہت ہو گیا عوام کا صبر جواب دے رہا ہے، مہنگائی کو قابو کرو ورنہ نتائج کے لیے تیار رہو

یہ وہ الفاظ تھے جنہوں نے کانفرنس روم میں سناٹا طاری کر دیا۔
پنجاب کے غریب عوام، جو پہلے ہی آٹے، بجلی اور پٹرول کی مار کھا رہے ہیں، اب چینی کی بڑھتی قیمتوں سے مزید پس رہے ہیں۔
کبھی امپورٹ، کبھی ایکسپورٹ، کبھی رعایتی نرخوں کے اعلانات — مگر بازار میں قیمتیں مسلسل آگ اُگل رہی ہیں۔

غریب طبقہ چیخ اٹھا ہمیں سبسڈی نہیں، انصاف چاہیے جو فیصلے ہوتے ہیں وہ صرف کاغذوں پر کیوں رہ جاتے ہیں؟

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ پالیسیوں کی دوغلی سمت نے عوام کو مایوسی کی انتہا تک پہنچا دیا ہے۔
جب بھی حکومت کنٹرول کی بات کرتی ہے، بازار میں نرخ اور بڑھ جاتے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے آخر میں واضح پیغام دیا

“ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کرو، اور اگر ایک ہفتے میں قیمتیں نہ گریں تو متعلقہ افسران کی کرسی خالی سمجھی جائے!”

یہ الفاظ نہیں، ایک وارننگ تھی۔
غریب کی فریاد اب حکمراں ایوانوں کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے —
اور اگر اب بھی نہ جاگا نظام،
تو پھر تاریخ یہ نوٹ کرے گی کہ عوام کو دھوکے میں رکھ کر حکمران خود مٹھاس کے سوداگر بن گئے۔

نیوز سینٹرز پاکستان — سچ کی جانب ہر خبر کا رخ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments