اسلام آباد (نیوز سینٹرز پاکستان نیوز ڈیسک — نفیس بھٹہ)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں مسلم ممالک دنیا کے امن، استحکام اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عزت مآب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ایرانی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات برادرانہ، تاریخی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، کیونکہ امن و استحکام ہی ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے۔
وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینیؒ اور صدر مسعود پزیکشیاں کے لیے خیرسگالی اور عزت و تکریم کے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ریاستی دہشت گردی اور خودمختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک خود دہشت گردی کے نشانے پر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی دنیا کے اتحاد، خطے کے امن، اور عالمی خوشحالی کے لیے پاکستان اور ایران ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
🟢 نیوز سینٹرز پاکستان کے لیے اسلام آباد سے نفیس بھٹہ
“ہر خبر کا رخ — سچ کی جانب”
