Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeSportsGOJRA HOSTS GRAND GHL HOCKEY LEAGUE 2025 INAUGURATION BY AC RIAZ GHAJAR

GOJRA HOSTS GRAND GHL HOCKEY LEAGUE 2025 INAUGURATION BY AC RIAZ GHAJAR

گوجرہ — گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جی ایچ ایل ہاکی لیگ 2025 کا شاندار انعقاد ہونے جا رہا ہے، جس میں گرلز اور بوائز دونوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ایونٹ 5-اے سائیڈ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں کل چھے ٹیمیں شریک ہوں گی — چار بوائز اور دو گرلز ٹیمیں۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب بدھ، 12 نومبر 2025 شام 4:00 بجے منعقد ہوگی، جس کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ جناب چوہدری ریاض گجر اپنے دستِ مبارک سے کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر نے اپنے پیغام میں کہا:
“ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور گوجرہ جیسے تاریخی شہر میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ہاکی میں آگے بڑھتے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے ایونٹس نہ صرف کھیل کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے مثبت سرگرمیوں کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم ضرور آئیں۔”

ایونٹ کا بنیادی مقصد قومی کھیل ہاکی کی پروموشن اور نوجوان نسل میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ آرگنائزر خاور جاوید انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے، جس کے چیئرمین استاد محمد ندیم، چیف کوآرڈینیٹر عظمت اللہ، فنانس سیکرٹری افضل مغل اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عبدالمالک ہیں، جو ایونٹ کی نگرانی اور کوآرڈی نیشن کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹورنامنٹ سے متعلق اہم میٹنگ منگل، 11 نومبر کو سہ پہر 3:00 بجے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں منعقد ہوگی۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں تحصیل اسپورٹس آفیسر ملک اصغر، عبدالرحمن اور طارق ورک شامل ہیں، جو ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments