Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeColumnistANTI ADULTERATION CAMPAIGN LAUNCHED NATIONWIDE TO CRUSH FOOD MAFIA AND PROTECT PUBLIC...

ANTI ADULTERATION CAMPAIGN LAUNCHED NATIONWIDE TO CRUSH FOOD MAFIA AND PROTECT PUBLIC HEALTH

NATIONAL RESOLVE AGAINST FOOD ADULTERATION: ANTI-ADULTERATION CAMPAIGN LAUNCHED TO PROTECT PUBLIC HEALTH AND FOOD SAFETY

تحریر و تحقیق: پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید زئی

ملاوٹ مافیا کے خلاف قومی عزم — صحت مند پاکستان کی بنیاد

انسانی زندگی کی سلامتی، معاشرتی ترقی اور قومی بقا کا دار و مدار خالص اور معیاری خوراک پر ہے، مگر افسوس! آج کے بازار زہر کے اڈے بن چکے ہیں۔ دودھ میں کیمیکل، گوشت میں مردار، مصالحوں میں رنگ نہیں بلکہ زہر، اور دواؤں میں شفا کے بجائے بیماری — یہ سب ایک منظم سازش کی علامت ہے جو قوم کی صحت کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔

ایسے حالات میں زئی ویلفیئر ٹرسٹ اور نصیب اسپتال کا مشترکہ اقدام

“Anti Adulteration Campaign”

ایک تاریخ ساز قدم ہے۔ اس مہم کا نعرہ
“نو عطائیت، نو نشہ، نو ملاوٹ، نو کرپشن”
صرف الفاظ نہیں بلکہ ایک قومی وعدہ ہے جو پاکستان کو زہر فروشوں سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید زئی نے کہا

“اب وقت آگیا ہے کہ ملاوٹ مافیا کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔ یہ جنگ صحت، ایمان اور انسانیت کی بقا کی جنگ ہے — اور ہم اسے ہر حال میں جیتیں گے۔”

ادارہ ہٰذا ڈی جی فوڈ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملاوٹ کے خلاف پچھلے تین ماہ کی کارروائیوں کی مکمل تفصیلات شفاف انداز میں عوام کے سامنے پیش کی جائیں تاکہ حقیقی مجرموں کی نشاندہی ہو اور عوامی اعتماد بحال ہو۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کے باوجود مفاد پرست عناصر اب بھی سرگرم ہیں۔ قانون کی کمزور گرفت، رشوت اور عوامی غفلت نے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے نہیں دیا۔ اب وقت ہے کہ عوام، سول سوسائٹی، میڈیا، طلبا اور علمائے کرام — سب متحد ہوکر میدان میں اتریں۔ ملاوٹ کرنے والوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے اور خالص اشیاء خریدنا ایک قومی ذمہ داری سمجھا جائے۔

اگر ہم نے آج خاموشی اختیار کی تو آنے والی نسلیں ہمیں زہر کے سوداگر قرار دیں گی۔ خالص خوراک دراصل خالص کردار کی پہچان ہے — جو قوم اپنے کھانے میں سچائی نہیں رکھتی، وہ اپنے مستقبل میں عزت نہیں پاتی۔

یہ جنگ اب رکنے والی نہیں — ملاوٹ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں — صحت مند پاکستان کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔

چیئرمین
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید زئی
زئی ویلفیئر ٹرسٹ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments