اسلام آباد ( نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے )
رہنمائی، تربیت اور تعلیم کے سفر کا حسین امتزاج — معروف ماہرِ تعلیم رجب علی راجا کی پندرہ سالہ تدریسی و تربیتی خدمات نے ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو روشن کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رجب علی راجا گزشتہ پندرہ برسوں سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اسکول، کالج اور یونیورسٹی سطح پر تدریس کے ساتھ ساتھ بزنس مینوں اور پروفیشنلز کی کوچنگ اور ٹریننگ کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پندرہ سال صرف پڑھانے کے نہیں بلکہ سیکھنے، سمجھنے اور رہنمائی کے سفر کے سال تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس عرصے میں انہیں تعلیم، اخلاقیات، ون ٹو ون کونسلنگ اور کیرئیر گائیڈنس کے بے شمار مواقع ملے، جن میں انہوں نے طلبہ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کی۔
رجب علی راجا کے مطابق حال ہی میں انہیں پاکستان کے دو بڑے تعلیمی اداروں کے دورے کا موقع ملا، جہاں ان کی سابقہ شاگردات آج پرنسپل کے عہدوں پر فائز ہیں۔ یہ لمحہ ان کے لیے فخر کا باعث بنا۔ اسی دوران ایک معروف ہوٹل میں اپنے پرانے شاگرد کو اعلیٰ عہدے پر دیکھ کر وہ بےحد مسرور ہوئے۔
رجب علی راجا نے کہا، “ایسے لمحات میں انسان محسوس کرتا ہے کہ محنت، اخلاص اور رہنمائی کبھی ضائع نہیں جاتی۔”
انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل ایک پرانے شاگرد نے فون کر کے خوشخبری دی کہ اسے ایک بڑے ادارے میں ملازمت مل گئی ہے، اور یہ سب ان کی رہنمائی کی بدولت ممکن ہوا۔ شاگرد کی شکرگزاری بھری آواز ان کے لیے سکون کا باعث بنی۔
انہوں نے کہا کہ استاد یا کوچ کا اصل کام صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ سمت، حوصلہ اور اعتماد دینا ہے۔ جب شاگرد کامیاب ہوتے ہیں تو ان کی کامیابی استاد کی اصل کامیابی بن جاتی ہے۔ ان کے مطابق ایسے سینکڑوں شاگرد آج مختلف شعبہ جات میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
رجب علی راجا نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم بچوں کی شخصیت، نفسیات اور خوابوں کو سمجھ کر ایک مکمل رہنمائی پلان کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ بچے خوداعتماد، باصلاحیت اور مفید شہری بن سکیں۔
ان کا یقین ہے کہ
“ہر بچہ ایک منفرد کہانی ہے، بس اسے سننے، سمجھنے اور رہنمائی دینے والا چاہیے۔”
جڑے رہیں
ملکی و غیر ملکی، تجزیاتی اور انوسٹی گیٹو تازہ ترین خبروں کے لئے
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
نیوز سینٹرز پاکستان
اسلام آباد نیوز ڈیسک
