Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCrime NewsCORRUPTION SCANDAL EXPOSED AT LIBERTY KHIDMAT CENTER LAHORE — SPECIAL AUDIT ORDERED

CORRUPTION SCANDAL EXPOSED AT LIBERTY KHIDMAT CENTER LAHORE — SPECIAL AUDIT ORDERED

لاہور نیوز ڈیسک (علی اصغر سندھو)
لبرٹی خدمت مرکز لاہور میں کرپشن کا بڑا انکشاف — شہریوں سے فیس سے زائد رقوم وصولی، ایجنٹ مافیا سرگرم

ذرائع کے مطابق لائسنسنگ کے عمل میں مالی بے ضابطگیوں، کمیشن خوری اور جعلی ٹیسٹ پاسنگ کی شکایات سامنے آ گئی ہیں۔ متعدد شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لبرٹی خدمت مرکز کے اندر موجود ایجنٹ مافیا کے ذریعے فیس سے زائد رقم وصول کی جاتی ہے جبکہ روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ میں من پسند امیدواروں کو رعایت دی جاتی ہے۔

اے آئی جی انسپکشن نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع میں خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔ ایس پی رینک کے افسران کی زیر نگرانی 20 نکاتی آڈٹ فارمیٹ کے مطابق تمام مراکز کا باریک بینی سے معائنہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ ٹیمیں گزشتہ 30 دنوں کی ویڈیو ریکارڈنگ، ٹیسٹ شواہد، اور فیس رجسٹرز کی جانچ کریں گی تاکہ بدعنوانی کے تمام ثبوت حاصل کیے جا سکیں۔ رپورٹ 25 نومبر تک جمع کرانی لازم قرار دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او دفاتر اور پولیس لائنز کی آڈٹ ٹیموں کو ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ شفاف اور مؤثر تحقیقات ممکن بنائی جا سکیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لائسنسنگ سینٹرز میں اصلاحات اور آن لائن نگرانی کا نظام فوری طور پر نافذ کیا جائے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو۔

جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو تازہ ترین خبروں کے لئے —
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments