PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
لاہور نیوز ڈیسک
میاں جہانگیر قادر سے
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جنرل ہاؤس کے اجلاس میں اس ضمن میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ موجودہ پارلیمنٹ اپنی آئینی و اخلاقی حیثیت کھو چکی ہے، اس لیے اسے آئینی ترمیم کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔
بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں واضح طور پر مؤقف اختیار کیا گیا کہ ستائیسویں ترمیم بنیادی حقوق اور عدالتی خودمختاری سے متصادم ہے، جسے آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی۔ اس ضمن میں دیگر صوبائی بار کونسلز سے بھی مشاورت اور حمایت حاصل کی جا رہی ہے۔
اعلامیہ میں وکلاء برادری نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اختیار آئین کی حدود کے اندر ہے اور بنیادی حقوق سے متصادم کوئی ترمیم قابلِ قبول نہیں ہو سکتی۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
