اسلام آباد نیوز ڈیسک سی سی این آئی نفیس بھٹہ سے
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے آج ایوانِ صدر میں اپنے منصب کا تاریخی حلف اٹھا کر ملک کے عدالتی نظام کے نئے دور کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا، جبکہ حلف برداری کی اعلیٰ سطحی اور باوقار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی خصوصی طور پر شریک رہے۔
تقریب میں عسکری قیادت کی نمایاں شرکت رہی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
سیاسی قیادت کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، جن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان شامل تھے۔
عدلیہ کے اہم شخصیات بھی تقریب کا حصہ بنیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، سپریم کورٹ کے ججز جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے بھی شرکت کر کے اس تاریخی موقع کو مزید معتبر بنا دیا۔
یہ تقریب ملک میں عدالتی اصلاحات کے نئے باب کا آغاز قرار دی جا رہی ہے، جس کے ساتھ ہی وفاقی آئینی عدالت باضابطہ طور پر فعال ہو گئی ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
