اسلام آباد / ماسکو نیوز ڈیسک سی سی این آئی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے واضح اعلان کیا ہے
کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ، اسے نذرِ آتش کرنے یا نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ،
جس کے لئے روسی قوانین کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
روسی صدر کے مطابق آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی مذہب، خصوصاً اسلام کی مقدسات کی توہین ناقابلِ برداشت جرم ہے۔ پوٹن نے یہ بھی کہا کہ قرآن پاک کو جلانے والا فرد قابلِ سزا مجرم تصور ہوگا اور اسے مسلم اکثریتی روسی ریاستوں میں قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جہاں مذہبی معاملات کے حوالے سے سخت قوانین نافذ ہیں۔
روس میں پہلے سے نافذ قانون
Protection of Religious FeelinG
کے تحت مذہبی جذبات مجروح کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی ہوتی ہے۔
اسی قانون کے تحت رواں سال چیچنیا کی عدالت نے ایک شخص کو قرآن پاک جلانے پر قید کی سزا سنائی تھی،
جسے روسی سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔
پوٹن کے تازہ اعلان نے اس قانون کو مزید مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے، جسے مسلم دنیا میں ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق روس کا یہ اقدام یورپ میں حالیہ قرآن سوزی واقعات کے تناظر میں اسلامی دنیا کے جذبات کا احترام کرنے کی علامت ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
