بہاولپور نیوز ڈیسک
سی سی این آئی
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک کہانی کے ذریعے مشہور ہونے والے ایس ایچ او کا ایک نیا اور افسوس ناک کارنامہ سامنے آگیا ہے۔دکاندار کی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات نہ صرف شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر گئی
بلکہ اس کے بعد پیش آنے والے پولیس رویّے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔
علاقے کے دکاندار کے مطابق دو نقاب پوش مسلح افراد نے دکان میں گھس کر نقدی اور موبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے۔
واردات کے فوری بعد دکاندار نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کروانے کے لیے رابطہ کیا، مگر ایس ایچ او نے ڈاکوٶں کو
پکڑنے کے بجائے الٹا دکاندار پر برس پڑا، اس کی وڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ایس ایچ او نے دکاندار کو نہ صرف سخت الفاظ میں ڈانٹا بلکہ اسے ہی لاپرواہی کا ذمہ دار قرار دیا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
تاجرانِ بہاولپور نے پولیس کے اس رویّے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلعی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور وڈیو کی روشنی میں افسر کے طرزِ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
