Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeInternational NewsZOHRAN MAMDANI UNVEILS BOLD NEW POLICY VISION FOR NEW YORK CITY

ZOHRAN MAMDANI UNVEILS BOLD NEW POLICY VISION FOR NEW YORK CITY

نیویارک / عالمی ڈیسک

سی سی این آئی کی مطابق
امریکی ریاست نیویارک کی سیاست میں نیا دھماکہ… بھارتی نژاد امریکی سیاست دان ظہران ممدانی نے شہر کے لیے اپنی جارحانہ، جامع اور پروگریسیو نئی پالیسی کا اعلان کردیا، جس نے انتخابی فضاء میں ہلچل مچا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ظہران ممدانی نے واضح کیا ہے کہ نیویارک کو تعصب، اسلاموفوبیا اور امتیازی سلوک سے پاک شہر بنایا جائے گا۔ ان کی نئی پالیسی میں مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی کو بنیادی ستون قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر برادری کو مساوی حقوق اور مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

امیگرنٹس کا مضبوط دفاع

ممدانی نے اعلان کیا کہ نیویارک کے شہری وسائل کو امیگریشن گرفتاریوں

Immigration Enforcement

میں استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تارکینِ وطن کے لیے خصوصی لیگل اسسٹنس فنڈ، معاشی شمولیت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

عوامی نقل و حمل میں انقلاب

نئی پالیسی میں MTA بس کرایہ مکمل طور پر مفت کرنے کی تجویز نے شہریوں میں بے حد مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
ساتھ ہی سب وے کرایوں کو منجمد کرنے اور ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔

امیروں پر ٹیکس — عوام کے لیے سہولت

ظہران ممدانی نے واضح پیغام دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر پر ٹیکس بڑھایا جائے گا تاکہ حاصل شدہ آمدن سے

سرکاری اسکولوں میں اضافی فنڈنگ

یونیورسٹی فیس کم یا بالکل ختم

رہائشی کرایوں میں ریلیف
جیسے عوامی فوائد فراہم کیے جاسکیں۔

اسلاموفوبیا کے خلاف دوٹوک اعلان

ممدانی نے کہا کہ نیویارک ایک ایسا شہر ہوگا جہاں کسی شہری کو مذہب، نسل یا ثقافت کی بنیاد پر خوفزدہ نہ کیا جا سکے۔
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی اسلام مخالف فضاء کے تناظر میں نیویارک کو “سیکولر، محفوظ اور سب کے لیے برابر” رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

ٹرمپ کی دھمکیوں کا سخت جواب

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے “گرفتاری” اور “ملک بدر کرنے” جیسے بیانات کے باوجود ممدانی نے کہا:
“یہ جمہوریت پر حملہ ہے… میں ڈر کر پیچھے ہٹنے والا نہیں
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ جملہ ان کی انتخابی مہم کا مضبوط ترین نکتہ بن رہا ہے۔


ظہران ممدانی کی نئی پالیسی نیویارک کو ایک فری، محفوظ، انسان دوست اور مساوات پر مبنی شہری ماڈل میں تبدیل کرنے کے وژن پر مبنی ہے

جس نے پورے امریکہ کی سیاسی بساط پر تہلکہ مچا دیا ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments