Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeSportsASIAN CUP QUALIFIER SHOCKER — SYRIA HUMILIATES PAKISTAN WITH FIVE-GOAL ROUT

ASIAN CUP QUALIFIER SHOCKER — SYRIA HUMILIATES PAKISTAN WITH FIVE-GOAL ROUT

اسلام آباد (عمران ستی) — اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائ راؤنڈ 2027 میں شام نے پاکستان کو یکطرفہ اور تباہ کن مقابلے کے بعد 5-0 سے شکست دے دی۔ پاکستانی فٹبال ٹیم پورے 90 منٹ میں کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

پہلے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کیا اور دفاعی لائن کچھ دیر تک مزاحمت میں کامیاب رہی، تاہم شامی ٹیم نے میچ کا پہلا گول 33 ویں منٹ میں محمد الحالاک کے ذریعے داغ کر برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی پاکستانی دفاع بکھرتا دکھائی دیا، 48ویں منٹ میں محمد الحالاک نے ہی اپنا دوسرا گول اسکور کر کے پاکستان کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔
80 ویں منٹ میں سامیہ نے شاندار فائر لگا کر اسکور 0-3 کردیا، جبکہ 90 ویں منٹ میں الدالی نے چوتھا گول اسکور کیا۔
انجری ٹائم کے 94ویں منٹ میں سامیہ نے ایک اور گول داغ کر پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا اور شام کو 0-5 کی فیصلہ کن فتح دلائی۔ سامیہ نے بھی دو گول اسکور کئے۔

شام نے گروپ میں مسلسل پانچ کے پانچ میچز جیت کر شاندار پرفارمنس برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا ہے۔
پاکستان نے گروپ میں پانچ میچ کھیلے جن میں تین میں شکست اور دو میچ ٹائی رہے۔ پاکستان کو دو مرتبہ شام کے ہاتھوں، جبکہ ایک بار برما کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے دو میچز بغیر نتیجے کے ختم ہوئے۔

پاکستان کا اب ایک میچ باقی ہے جو مارچ 2026 میں برما کے خلاف کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کے پاس گروپ مرحلے کا اختتام بہتر انداز میں کرنے کا یہی آخری موقع ہوگا۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔

NEWS CENTERS PK — The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments