اسلام آباد نیوز ڈیسک
نفیس بھٹہ سے
وفاقی حکومت نے بالآخر سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، وزارتِ تجارت نے کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق
سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے۔
قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کا موجودہ فریم ورک برقرار رہے گا۔
فریم ورک میں شفافیت اور خود کار نظام میں بہتری سے متعلق چند ترامیم بھی شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ مئی 2025 میں حکومت نے سونے کی امپورٹ اور ایکسپورٹ پر پابندی عائد کی تھی۔
وزارتِ تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں زیورات اور سونے کی صنعت متاثر ہوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق پابندی اٹھنے سے سونے کی قیمتوں میں استحکام اور بین الاقوامی تجارت میں روانی متوقع ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
