Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabSOHNA PUNJAB TRANSFORMATION UNDER CM MARYAM NAWAZ TAKES A BOLD NEW TURN

SOHNA PUNJAB TRANSFORMATION UNDER CM MARYAM NAWAZ TAKES A BOLD NEW TURN


لاھور نیوز ڈیسک فریحہ منصب سے شہروں میں خوبصورتی اور نظم و ضبط کے نئے دور کی شروعات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت اوور ہیڈ برجز کے نیچے تجاوزات کے مکمل خاتمے اور ان مقامات کی دلکش تزئین و آرائش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہری سہولتوں کو عالمی معیار تک پہنچانے کی ایک جامع کوشش ہیں۔

ذرائع کے مطابق

پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان اور سیالکوٹ میں اوور ہیڈ برجز کے نیچے قائم غیرقانونی دکانوں، کھوکھوں اور اسٹرکچرز کا صفایا کر دیا گیا۔

ان خالی جگہوں کو اب گرین بیلٹس، ہے جدید لینڈ اسکیپنگ، بیٹھنے کے مقامات، سولر اسٹریٹ لائٹس اور پبلک آرٹ اسپاٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

کئی مقامات پر فوڈ کاؤنٹرز، عوامی واک ویز اور خوبصورت لائٹنگ ڈیزائن بھی شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر کا حسن نمایاں ہو۔

شہریوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ “برسوں سے بوسیدہ اور گنجان جگہیں اب کشادہ، صاف ستھری اور دیدہ زیب بن چکی ہیں۔”

ٹریفک پولیس کے مطابق تجاوزات ہٹانے کے بعد اہم شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک لوڈ 30٪ تک کم ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح ہدایت دی ہے کہ
“عوامی جگہیں عوام کے لئے — نہ کسی کو ناجائز قبضہ کرنے دیا جائے گا، نہ کمیشن مافیا کو جگہ دی جائے گی۔”

مزید برآں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو یہ ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ ہر شہر کی مرکزی شاہراہوں، انڈر پاسز اور فٹ پاتھوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولتوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے، جبکہ صفائی، لائٹنگ اور سیکیورٹی کو بھی مربوط پلاننگ سے بہتر بنایا جائے۔

پنجاب حکومت کے مطابق یہ مہم
“سوہنا، محفوظ، جدید اور منظم پنجاب” کے ویژن کی عملی شکل ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔

NEWS CENTERS PK — The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments