Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeLAHORE HIGH COURTJUDGE BLASTS “HIDDEN LAND MAFIA NETWORK” BEHIND ILLEGAL ALLOTMENTS SHOCKING NEW...

JUDGE BLASTS “HIDDEN LAND MAFIA NETWORK” BEHIND ILLEGAL ALLOTMENTS SHOCKING NEW REVELATIONS

لاہور نیوز ڈیسک میاں جہانگیر قادر سے

ہائیکورٹ میں دھماکہ خیز انکشافات

وفاقی زمین پر قبضے کا پورا کھیل کس نے رچایا؟ طاقتور گروپس بے نقاب ہونے لگے

لاہور صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی زمین کو کچی آبادی ظاہر کر کے الاٹ کرنے کا معاملہ آج مزید تہلکہ خیز رخ اختیار کر گیا۔

عدالت میں پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ نے

power corridors

میں ہلچل مچا دی۔

عدالتی انکشافات

پسِ پردہ ’’پاور بروکرز‘‘ کون؟

معزز جج نے ریمارکس میں حیران کن باتیں سامنے لاتے ہوئے کہا

“رپورٹ کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ میں کچھ طاقتور عناصر کی براہِ راست مداخلت ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے یہ عام تجاوزات کا کیس نہیں، منظم نیٹ ورک کا معاملہ لگ رہا ہے

عدالت نے انکشاف کیا کہ

کچھ بااثر سیاسی شخصیات کے نام فائلوں میں ’’غیر رسمی سفارش کنندگان‘‘ کے طور پر درج ہیں۔

سرکاری افسران نے دباؤ یا مداخلت کا اعتراف کیا مگر تحریری ثبوت پیش کرنے سے گریزاں رہے۔

الاٹمنٹ کے بعد اس زمین پر کروڑوں روپے کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سلسلہ چل رہا تھا۔

بڑا دھماکہ ریکارڈ ٹمپرنگ سیل‘‘کا سراغ

جج نے سخت لہجے میں حیرت انگیز بات کہی

“لگتا ہے زمین چھینی بھی گئی، فائلیں غائب بھی کی گئیں… یہاں کوئی باقاعدہ ’ریکارڈ ٹمپرنگ سیل‘ کام کر رہا ہے!”

عدالت نے سوال اٹھایا کہ:

“جب سے آپریشن کا حکم دیا گیا، اسے رکوانے کے لیے کون کون سرگرم تھا؟ کون روزانہ فون کر کے افسران کو روک رہا تھا؟”

عدالت کی دھمکی

یہ معاملہ نیب، ایف آئی اے اور انٹی کرپشن سب تک جائے گا

معزز جج نے واضح کیا

“اگر ریکارڈ چھپایا گیا یا حقیقت سامنے نہ لائی گئی تو کیس براہِ راست نیب اور ایف آئی اے کو بھیج دیا جائے گا— پھر کسی کی ضمانت نہیں بچے گی!”

عدالت نے مکمل انکوائری کا حکم دے دیا

تمام الاٹ شدہ پلاٹس کی فہرست

سفارش کنندگان کے نام

قبضہ گروپوں کے رابطوں کے ریکارڈ

افسران کے واٹس ایپ چیٹس اور کال لاگز

عدالت نے سب کچھ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر سرکاری حلقوں میں گہری خاموشی اور غیر معمولی بے چینی دیکھی گئی۔
معاملہ اب ایک عام الاٹمنٹ نہیں بلکہ بڑے زمین مافیا اسکینڈل کی شکل اختیار کرچکا ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments