Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeEDITORIALPAKISTAN REMEMBERS ITS UNSUNG WARRIOR OF COURAGE, GLORY AND UNMATCHED BATTLEFIELD HEROISM

PAKISTAN REMEMBERS ITS UNSUNG WARRIOR OF COURAGE, GLORY AND UNMATCHED BATTLEFIELD HEROISM


🇵🇰 ہمت جرآت بہادری شجاعت کی ناقابلِ فراموش داستان

پاکستان کی جنگی تاریخ میں ایسے بہادر غازی بھی موجود ہیں

جو صرف کتابوں میں نہیں، قوموں کی روح میں محفوظ رہتے ہیں۔

انہی غازیوں میں ایک روشن نام حر مجاہد کیپٹن اربیلو فقیر غازی کا ہے

وہ گمنام ہیرو جس نے 1965 کی جنگ میں ثابت کیا کہ جنگیں جسمانی طاقت سے نہیں، غیرت، عزم اور بے خوفی سے جیتی جاتی ہیں۔

جب بھرتی سے انکار ہوا، اُس کمزور سے دکھائی دینے والے جوان نے ایسا تاریخی جملہ کہا جس نے جنگ کا پورا بیانیہ بدل دیا

“کمانڈر صاحب بت نہیں لڑتے غیرت لڑتی ہے۔
میری کارروائیوں کی خبریں آپ کو انڈین ریڈیو سے ملیں گی

اور تاریخ نے دیکھا کہ یہ صرف ایک دعویٰ نہیں، ایک حقیقت تھی۔


آکاشوانی نے خود اعلان کیا کہ حر مجاہدین نے 2200 مربع میل بھارتی علاقہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے،

ایک بھارتی بٹالین ان کے آگے بے بس ہوچکی ہے، اور یہ سب کچھ چھوٹی چھوٹی پانچ رکنی سول جہادیوں کی حکمتِ عملی سے ممکن ہوا۔

اس جنگ کے بعد اعزازات کی تقریب میں تین نام ایسے تھے جن پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا
ایم ایم عالم، اربیلو فقیر غازی، اور میڈم نورجہاں۔
انہی میں سے دو کو ستارۂ جرأت ملا
ایک فضا کا شیر ایم ایم عالم
اور دوسرا سرحدوں کا شیردل اربیلو فقیر۔

افسوس یہ ہے کہ قوم نے ایسے ہیروز کو وہ مقام نہ دیا جو ان کا حق تھا۔

مگر آج اس ایڈیٹوریل کے ذریعے
قوم اپنا ادھورا فرض ادا کر رہی ہے۔

یہ اداریہ محض الفاظ نہیں
یہ سلام ہے اُن گمنام بیٹوں کو جو اپنی جان دے کر پاکستان کا سر ہمیشہ بلند رکھتے ہیں۔

سلام پاکستان
سلام قوم کے غازیوں اور شہیدوں کو 🇵🇰


PRIME NEWS AGENCY

City Crime News International

(CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments