اسلام آباد نیوز ڈیسک
نفیس بھٹہ سے تھانہ لوئی بھیر کے علاقائی حدود میں پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ اب سنگین انتظامی سوالات کھڑے کر چکا ہے۔ مقامی مساج سینٹر “SK” میں نوجوان لڑکی پر بہیمانہ تشدد، بلیک میلنگ اور پولیس کی مبینہ سودے بازی نے پورے علاقے میں خوف، غم و غصہ اور عدم تحفظ کی فضا مزید گہری کر دی ہے۔
مساج سینٹر میں انسانیت سوز سلوک لڑکی کا سر مونڈ دیا گیا، ویڈیو بنا کر دھمکیاں
ذرائع کے مطابق صبی، دلویز اور ارمان خان نامی افراد نے لڑکی کو غلط کام پر مجبور کرنے کی کوشش کی، انکار پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کر دیا گیا اور پوری کارروائی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ملزمان نے خوفناک دھمکی دیتے ہوئے کہا
“اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دیں گے
یہ بیان نہ صرف واقعے کی سنگینی ظاہر کرتا ہے بلکہ اس امر کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ ایسے مراکز قانون کی گرفت سے باہر کھل کر جرائم پیشہ سرگرمیوں کے اڈے بن چکے ہیں۔
پولیس پر بھی سوالات
ایک لاکھ روپے میں ’معاملہ رفع دفع‘؟
علاقہ مکینوں کے مطابق تھانہ لوئی بھیر پولیس نے ملزمان کو تو حراست میں لیا، مگر مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے لے کر انہیں چھوڑ دیا۔
لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا
“تھانہ لوئی بھیر میں گنڈوں اور بااثر بدمعاشوں کا راج ہے، ایس ایچ او غفلت کی نیند سویا ہوا ہے۔”
پولیس کی جانب سے تاحال کوئی واضح ، تحریری یا ویڈیو بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے عوام کے شکوک مزید گہرے ہو رہے ہیں۔
عوامی مطالبہ — ’آئی جی اسلام آباد فوری نوٹس لیں
سماجی تنظیموں، علاقے کے عمائدین اور متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے درج ذیل اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے
آئی جی اسلام آباد
ایس ایس پی آپریشنز
ڈی آئی جی اسلام آباد
دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے
عوام کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر کے غیر جانبدارانہ، شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور متاثرہ لڑکی کو حکومتی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے۔
لوئی بھیر کے عوام خوفزدہ — “ہماری بیٹیوں کی زندگیاں غیر محفوظ”
علاقے میں شدید بے چینی پھیل چکی ہے۔ مکینوں نے کہا:
“اگر آج اس ظلم پر سخت ایکشن نہ ہوا تو کل یہ درندے پوری کالونیوں پر مسلط ہو جائیں گے۔”
“ہماری بہنیں بیٹیاں ان وحشی عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی ہیں۔”
واقعہ نہ صرف ایک فرد کے خلاف ظلم ہے بلکہ پورے معاشرے کی عزت و تحفظ پر سوالیہ نشان ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
