سیالکوٹ سی سی این آئی نیوز ڈیسک کے مطابق سر سلمان بابر بھٹہ ، بھٹہ آف سیالکوٹ کے نام سے پہچانے جانے والے ممتاز بزنس شخصیت سر سلمان بابر بھٹہ نے بطور سابقہ صدر یونائیٹڈ بینک آف پاکستان ملکی معاشی تاریخ میں ایک مضبوط، غیر معمولی اور ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔ صنعت، بینکاری اور قومی مالیاتی پالیسی میں ان کے فیصلوں نے سیالکوٹ کی کاروباری شناخت کو نئی عالمی قدروں سے جوڑ دیا۔
کاروباری حلقوں کے مطابق سر سلمان بابر بھٹہ کو ایک ایسا وژنری لیڈر سمجھا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف UBL کو جدید ترین ڈیجیٹل بینکنگ کی طرف موڑا بلکہ مالیاتی نظم و ضبط، کسٹمر سروس ریفارمز اور انٹرنیشنل مارکیٹ تک پاکستانی بینکاری رسائی کو بھی مستحکم بنایا۔
سیالکوٹ چیمبر کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ
“سلمان بابر بھٹہ جیسے لوگ نسلوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں ان کی بزنس بصیرت اور اخلاقی قیادت سیالکوٹ کی صنعت کے لیے ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔”
معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ سر سلمان نے بینکنگ سیکٹر میں شفافیت، زرِمبادلہ نظم اور کاروباری اعتماد بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ سیالکوٹ کے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس، کاروباری تربیت اور سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر کے سماجی ذمہ داری کی ایک مثال قائم کی۔
ان کے قریبی ذرائع کے مطابق سر سلمان بابر بھٹہ جلد ایک بڑے انٹرنیشنل معاشی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس سے ملک کی کاروباری دنیا میں نئی امید کی لہر پیدا ہوئی ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
