Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabPUNJAB CM ORDERS PROMPT JAIL INSPECTION AS DC CHECKS FACILITIES IN SHEIKHUPURA...

PUNJAB CM ORDERS PROMPT JAIL INSPECTION AS DC CHECKS FACILITIES IN SHEIKHUPURA JAIL

شیخوپورہ سی سی آئی این آئی ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اسیرانِ جیل کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور فلاحی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ کیا۔

دورے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ڈوگر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق بلوچ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اور دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف بیرکوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے استفسار کیا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل میاں عیمر اکرم نے ڈی سی شیخوپورہ کو مکمل بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جیلوں میں قیدیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈی سی نے خود قیدیوں کو دیئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا اور جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں انہوں نے جیل ڈسپنسری کا معائنہ کیا، قیدیوں کی خیریت دریافت کی اور انہیں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹیگیٹو اور تازہ ترین خبروں کے
لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments