Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabDISTRICT NAROWAL GOVERNANCE FAILURE EXPOSES EDUCATION PRICE CONTROL AND ENCROACHMENT CRISIS

DISTRICT NAROWAL GOVERNANCE FAILURE EXPOSES EDUCATION PRICE CONTROL AND ENCROACHMENT CRISIS

نارووال (سی سی این آئی ایجوکیشن رپورٹر) ضلع نارووال می حکومتی اداروں کی کارکردگی پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ “سرکاری اسکول معیار اسکول” جیسے بلند و بانگ سرکاری دعوے محض نعروں تک محدود دکھائی دیتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس نظر آتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے معیارِ تعلیم بہتر بنانے کے بیانات تو روز سامنے آتے ہیں، مگر سرکاری اسکولوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔

کئی اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری غیر یقینی، تدریسی معیار انتہائی کمزور، اور بنیادی سہولیات کا شدید فقدان رپورٹ ہوا ہے۔ والدین آج بھی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے نجی اسکولوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، جس سے سرکاری دعوؤ‌ں کی عملی ناکامی واضع ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی کارکردگی بھی سخت تنقید کی زد میں ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے قابو منافع خوری، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم موجودگی اور نرخناموں کی عدم چیکنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ دکاندار کھلے عام من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ہفتوں تک کسی افسر کی آمد تک نہیں ہوتی۔

کنجروڑ، نورکوٹ، ظفروال اور شکر گڑھ کے مرکزی بازاروں میں تجاوزات نے ٹریفک نظام تباہ کر دیا ہے۔ سڑکیں تنگ، پیدل چلنا دشوار، اور ایمبولینسیں گھنٹوں پھنسی رہتی ہیں

اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے صرف رسمی کاروائیاں ہو رہی ہیں جو چند گھنٹے بعد بے اثر ہو جاتی ہیں۔

عوامی تاثر یہ ہے کہ یا تو انتظامیہ بے بس ہے یا معاملات محض کاغذی کارروائیوں تک محدود کر دیے گئے ہیں۔

شہر کی گندگی، ٹوٹی سڑکوں، ناقص صفائی اور سیوریج کا بوسیدہ نظام بھی انتظامی نااہلی کا کھلا ثبوت پیش کر رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ خود حرکت میں نہ آئے تو روزمرہ مسائل کون حل کرے گا؟ متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی مستقل اور جامع حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی۔

مبصرین کے مطابق جیسے محکمہ تعلیم اپنے فرائض سے غافل ہے، ویسے ہی ضلع انتظامیہ بھی اہم ترین ذمہ داریوں میں ناکام ہو چکی ہے۔

عوام حقیقی تبدیلی اور عملی اقدامات کے انتظار میں ہیں۔ اگر فوری اور مستقل بنیادوں پر اصلاحات نہ کی گئیں تو صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے
۔

NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments