اسلام آباد نیوز ڈیسک سی سی این آئی
اسلام آباد میں پی این سی اے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میریٹ ہوٹل کی بیک سائیڈ پر تین روزہ کلچر میلہ رنگوں، روشنیوں اور موسیقی کے تڑکے کے ساتھ جاری ہے، جہاں اسٹیج ڈرامہ ڈائریکٹر عاصمہ بٹ اسماعیل—سی ای او ڈولفن کمیونیکیشن—کی جانب سے ترتیب دیا گیا بھنگڑا میوزیکل نائٹ پروگرام شاندار انداز میں منعقد ہوا۔
تقریب میں نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر سے آئے فنکاروں، ڈانسرز اور میوزک لورز نے شرکت کی۔ خصوصی بھنگڑا پرفارمنس، جدید لائٹنگ ایفیکٹس، خوبصورت اسٹیج ڈیکور اور رنگا رنگ ثقافتی اسٹالز نے میلے کی رونق میں مزید اضافہ کردیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کلچرل میلے نہ صرف ثقافت کو فروغ دیتے ہیںبلکہ نوجوان آرٹسٹس کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔
منتظمین کے مطابق یہ تین روزہ میلہ عوام کی بھرپور دلچسپی پر مزید سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
