صادق آباد سی سی این آئی ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق جمعہ بازار میں نازیبا حرکات کرنے والے شخص خلاف پولیس نے بروقت اقدام اٹھا لیا۔
ایس ایچ او آفتاب احمد نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر دی اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہی نفری کو متحرک کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں، جبکہ بازار میں موجود شہریوں سے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر ایسی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹیگیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
