جہلم سی سی این آئی بیورو چیف محمد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
دریائے جہلم میں پانی کی سطح کم، سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں
ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ دریائے جہلم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے اور فی الوقت کسی قسم کے سیلابی خطرے کے آثار موجود نہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ تمام حساس پوائنٹس پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
للہا–جہلم روڈ ڈوئلائزیشن منصوبہ: رفتار تیز، احکامات جاری
کمشنر راولپنڈی نے للہا–جہلم روڈ کی ڈوئلائزیشن پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے
متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ
یوٹیلٹی سروسز کی بروقت منتقلی اور تعمیراتی رفتار میں مزید بہتری کے ذریعے منصوبے کو وقت پر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
شہری خدمات میں بڑا قدم پیدائش، وفات، نکاح و طلاق کی رجسٹریشن اب Pak-ID ایپ پر
جہلم سمیت پنجاب بھر کے شہری اب گھر بیٹھے Pak-ID موبائل ایپ کے ذریعے پیدائش، وفات، نکاح، طلاق اور دیگر تمام سرکاری رجسٹریشن بآسانی کر سکیں گے۔
نادرا اور پنجاب حکومت کے مشترکہ اقدام سے شہریوں کا وقت، پیسہ اور غیر ضروری چکر دونوں بچیں گے۔
مزید بریکنگ خبریں موصول ہوتے ہی شامل کی جائیں گی۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
