لاہور نیوز ڈیسک سی سی این آئی
میاں جہانگیر قادر سے
آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے
تمام ایس ایچ اوز کو شخصی ضمانت پر رہائی سے سختی سے روک دیا ہے۔ نئے حکمنامے کے مطابق اب ٹریفک قوانین توڑنے والے افراد کو رات حوالات میں گزارنی ہوگی، اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین مسئلہ بن چکی ہے
جس کے باعث حادثات میں اضافہ اور شہریوں کی جانوں کو مسلسل خطرہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک رولز کو مذاق بنانے والوں کے ساتھ کسی طرح کی نرمی نہ برتی جائے۔
اس سے قبل ایس ایچ اوز کو اختیار تھا کہ وہ معمولی خلاف ورزی پر شخصی ضمانت پر رہائی دے سکتے تھے
مگر اب یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے پولیس حکام کے مطابق اس اقدام سے ٹریفک ڈسپلن میں بہتری آئے گی اور شہریوں میں قوانین کی پاسداری کا شعور پیدا ہوگا۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK — The Supreme Command of Truth Journalism.
