Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCrime NewsPUNJAB TO CRUSH DRUG NETWORKS COMPLETELY WITHIN NEXT 72 HOURS، CCD CHIEF

PUNJAB TO CRUSH DRUG NETWORKS COMPLETELY WITHIN NEXT 72 HOURS، CCD CHIEF

لاہور سی سی این آئی نیوز ڈیسک کے مطابق

صوبائی کوآرڈینیشن اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ نے پنجاب بھر میں منشیات کے خاتمے کے لئے تاریخ ساز آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے

“آئندہ 72 گھنٹوں میں پنجاب سے منشیات کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔
نشہ کرنے والا تو شاید موجود ہو، لیکن کسی کو منشیات نہیں مل سکے گی۔”

CCD سربراہ کے اس اعلان نے صوبائی سطح پر ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑے پیمانے پر کوآرڈینیٹڈ اینٹی ڈرگ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

زمینی حقائق اور آپریشن کی تفصیلات

سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق

منشیات فروشوں ، اسمگلروں اور منظم نیٹ ورکس کے خلاف میگا کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔

صوبے کے ہر ضلع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو 24 گھنٹے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

بڑے شہروں میں خفیہ انٹیلی جنس آپریشنز نہایت تیزی سے جاری ہیں۔

ذمہ دار اداروں کو اہم فہرستیں فراہم

ذرائع کے مطابق منشیات کے

بڑے گٹھ جوڑ

ہاٹ اسپاٹس

ہول سیل سپلائر نیٹ ورکس

کی جامع فہرستیں تمام متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں، جن کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

سہیل ظفر چٹھہ نے عزم دہراتے ہوئے کہا

“نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ریاست ہر حد تک جائے گی۔ یہ ہمارا فرض بھی ہے اور مشن بھی۔”


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments