Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCrime NewsPUNJAB INTRODUCES 20 MAJOR REFORMS TO MODERNIZE TRAFFIC MANAGEMENT SYSTEM, CM PUNJAB

PUNJAB INTRODUCES 20 MAJOR REFORMS TO MODERNIZE TRAFFIC MANAGEMENT SYSTEM, CM PUNJAB

لاہور نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق
پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات متعارف کر دی گئی ہیں جن کا مقصد صوبے بھر میں سفری نظام کو محفوظ، شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت تمام شہروں کی ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے 30 روز کی مہلت دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔

اہم اصلاحات اور فیصلے

بار بار چالان پر گاڑی نیلام
پنجاب میں اگر کسی گاڑی کا متعدد بار چالان ہوا تو متعلقہ گاڑی نیلام کرنے کا قانون نافذ ہوگا۔

سرکاری گاڑیوں پر بھی بھاری جرمانے
قانون شکنی کی صورت میں سرکاری گاڑیوں کو خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی، بلکہ
اضافی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ون وے خلاف ورزی ختم کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت
پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی کو زیرو ٹالرنس بنیاد پر ختم کرنے کے لیے شہریوں کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی۔

یوٹرن کی ری ماڈلنگ حادثات میں کمی
پنجاب بھر کے اہم چوراہوں اور یوٹرنز کا نیا ڈیزائن تیار ہوگا تاکہ ٹریفک بہاؤ اور سڑکوں کی حفاظت بہتر بنائی جا
سکے۔

حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری دیت
حادثات میں اموات کی صورت میں ورثا کو فوری طور پر قانونی دیت فراہم کرنے کا نیا میکانزم تیار کر لیا گیا۔

بغیر پارکنگ میرج ہال بند
پنجاب حکومت نے واضح کر دیا کہ جہاں مناسب پارکنگ نہیں ہوگی، وہاں شادی ہال کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انڈرایج ڈرائیونگ پر فیصلہ کن کریک ڈاؤن
کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا حکم جاری، خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کے مالک کو 6 ماہ تک قید بھی ہو سکتی ہے۔

بس کی چھت پر سفر ممنوع
پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں بٹھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اگلے 30 دن ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹیسٹ پیریڈ ہوں گے، اس دوران کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments