اسلام آباد نیوز ڈیسک بیورو چیف مسعود چودھری کے مطابق
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب میں نافذ کیے گئے نئے ٹریفک قوانین کو ’’عوام پر مسلط کیا گیا ظالمانہ بوجھ‘‘ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھاری جرمانے، بار بار چالان پر گاڑیاں نیلام کرنے کے اختیارات اور کھلی سڑکوں پر سخت کارروائیاں ’’مہنگائی سے پسے عوام پر اضافی ظلم‘‘ ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہیں اور ایسے قوانین صرف ریونیو بڑھانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کے بقول، قانون سازی عوامی سہولت کیلئے ہوتی ہے، عوام کو خوفزدہ کرنے کیلئے نہیں۔
سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی اس بیان کے بعد بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا ٹریفک نظام میں بہتری کا حل سخت سزاؤں میں ہے یا عوامی آگاہی اور نظامی اصلاحات میں۔
دوسری جانب ٹریفک حکام مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ حادثات میں تشویشناک اضافہ اور ٹریفک ڈسپلن کی بگڑتی صورتحال سخت اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔
مزید ردعمل اور حکومتی مؤقف کے انتظار میں صورتحال مزید سیاسی رنگ اختیار کرتی جا رہی ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK — The Supreme Command of Truth Journalism.
