لاہور نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کلین اور متبادل توانائی کے فروغ کے لئے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی ہے۔منصوبے کے تحت لاہور میں 4 جبکہ فیصل آباد میں 2 بائیو گیس پلانٹس قائم کئے جائیں گے
جن سے پنجاب میں صاف توانائی کے عملی آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔
منصوبے کے مطابق بائیو گیس پلانٹس سے گھریلو استعمال کے لیے سستی گیس دستیاب ہوگی جبکہ زرعی فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر بھی فراہم کی جائے گی، جس سے کاشتکاروں کے اخراجات میں کمی اور پیداوار میں بہتری متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ نے ملٹی پل فیول بائیو ریفائنری کے قیام کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کی بھی منظوری دی، جبکہ لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے شہری کچرے سے بجلی پیدا کر کے الیکٹرک بس اور میٹرو بس سروس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں، مثالی گاؤں پروگرام کے تحت بائیو گیس پلانٹس کے تین پائلٹ پراجیکٹس شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے، جن کا مقصد دیہی سطح پر توانائی کی خودکفالت اور ماحول دوست حل کو فروغ دینا ہے۔
حکومتی حکام کے مطابق یہ منصوبے نہ صرف توانائی بحران کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور سرکلر اکانومی کے فروغ کا باعث بھی بنیں گے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.

