Sunday, February 15, 2026
No menu items!
HomeCrime NewsKAHAHNA POLICE MISCONDUCT CASE: IG PUNJAB TAKES STRICT ACTION, OFFICERS SUSPENDED, FIR...

KAHAHNA POLICE MISCONDUCT CASE: IG PUNJAB TAKES STRICT ACTION, OFFICERS SUSPENDED, FIR REGISTERED AFTER CHAINING INCIDENT


لاہور ( نیوز ڈیسک کاہنہ سے ) خصوصی کرائم رپورٹ
کاہنہ کے علاقے لکھوکی چوکی میں شہری کو زنجیروں میں جکڑنے کے سنگین واقعہ پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے۔


آئی جی پنجاب کے احکامات پر اے ایس پی آپریشنز کاہنہ آغا فصیح رحمان کو تبدیل کر کے سنٹرل پولیس آفس کلوز کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او کاہنہ اسد عباس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ چوکی انچارج لکھوکی عدنان ورک اور محرر محمد اظہر کے خلاف تھانہ کاہنہ میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کر

لی گئی ہے۔


ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہریوں کے وقار اور بنیادی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN

ہرخبر کا رُخ سچ کی جانب

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments