Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeHealth NewsPROVINCIAL HEALTH MINISTER KHAWAJA SALMAN RAFIQUE ADDRESSES HEALTH REFORM MEETING

PROVINCIAL HEALTH MINISTER KHAWAJA SALMAN RAFIQUE ADDRESSES HEALTH REFORM MEETING

رپورٹ میاں جہانگیر قادر ہیلتھ رپورٹر

لاہور: صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے آج محکمہ صحت کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صحت عامہ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں بنیادی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں فعال کردار ادا کریں اور مانیٹرنگ سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بنیادی مراکز صحت (BHU) اور رورل ہیلتھ سینٹرز (RHC) میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرتیاں جلد مکمل کی جائیں گی۔

انہوں نے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بہتر ماحول، صفائی کے انتظامات اور ایمرجنسی سروسز کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Location: لاہور
Date: 21 اکتوبر 2025

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments