Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCrime NewsCRIME WAVE INTENSIFIES، STREET ROBBERIES, MYSTERIOUS KILLINGS,POLICE INACTION SPREAD PANIC AMONG CITIZENS

CRIME WAVE INTENSIFIES، STREET ROBBERIES, MYSTERIOUS KILLINGS,POLICE INACTION SPREAD PANIC AMONG CITIZENS


تاریخ: 21 اکتوبر 2025
رپورٹ: اکرام بھٹی، لاہور

لاہور میں جرائم کی نئی لہر نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، فائرنگ اور قتل کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔

ڈیفنس، گلبرگ اور مزنگ کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈیفنس میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

بادامی باغ کے خالی پلاٹ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ناکہ بندی کر کے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم شہریوں کا مؤقف ہے کہ پولیس کی موجودگی کے باوجود وارداتیں نہ رک سکیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بڑھتے جرائم پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments