Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeHealth NewsHEALTH MINISTER INAUGURATES NEW PRIVATE ROOMS AT SERVICES HOSPITAL LAHORE UNDER CM...

HEALTH MINISTER INAUGURATES NEW PRIVATE ROOMS AT SERVICES HOSPITAL LAHORE UNDER CM PUNJAB VISION

تفصیلی نیوز رپورٹ:
لاہور (نیوز ڈیسک فریحہ منصب) صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور میں نئے پرائیویٹ رومز کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SIMS) میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنسپل پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر اسد اسلم خان، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری، پروفیسر شہزاد انور سمیت دیگر فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

اپنے خطاب میں صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کے عمل کو تیزی سے جاری رکھا جا رہا ہے۔ عوام کو صحت کی معیاری، جدید اور مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں حکومت پنجاب تاریخی اصلاحات اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے تاکہ مریضوں کو عالمی معیار کے علاج، جدید سہولیات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

خواجہ سلمان رفیق نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران محکمہ صحت، پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں نے مل کر ایک مؤثر اور تاریخی ریسکیو آپریشن کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور کابینہ اراکین نے فیلڈ میں موجود رہ کر متاثرین کی بروقت امداد کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہزاروں قیمتی جانیں بچائی گئیں۔ ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی خدمت دراصل دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے کسی بھی ہسپتال میں آنے والا مریض علاج کے دوران کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرے۔

— نیوز سینٹرز پاکستان
آخر تک جڑے رہیں، ہر خبر کا رخ سچ کی جانب

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments