Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCountry newsPAKISTAN CALLS ON AFGHAN TALIBAN TO IMPLEMENT DOHA PLEDGES,FOREIGN OFFICE SLAMS ISRAELI...

PAKISTAN CALLS ON AFGHAN TALIBAN TO IMPLEMENT DOHA PLEDGES,FOREIGN OFFICE SLAMS ISRAELI VIOLATIONS, STRESSES BORDER SECURITY

PAKISTAN URGES AFGHAN TALIBAN TO HONOR DOHA COMMITMENTS; FOREIGN OFFICE CONDEMNS ISRAELI VIOLATIONS, HIGHLIGHTS SECURITY CONCERNS ON BORDER Report by nafees Akram


اسلام آباد نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں افغانستان، اسرائیل اور بھارت سے متعلق اہم پالیسی نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ وہاں ایک تحریری دستاویز پر فریقین نے اتفاق رائے اور دستخط کیے تھے۔ ترجمان کے مطابق افغان طالبان حکومت اگر اسے معاہدہ مانتی ہے یا نہیں، اس سے پاکستان کے موقف پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان دریائے کنہڑ کے حوالے سے تمام بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے گا، اور حالیہ سلامتی خدشات کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رکھنے کا فیصلہ عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اشیاء کی آمدورفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے”۔

ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اس مسئلے کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتا رہے گا۔ ان کے مطابق، فلسطینی ریاست کا قیام ہی وہ واحد روڈ میپ ہے جس پر پاکستان ثابت قدم ہے۔

بھارت سے متعلق سوال پر ترجمان نے واضح کیا کہ افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ کھولنا دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کردار تاریخی طور پر مثبت نہیں رہا۔


آخر جڑے رہیں تازہ ترین خبروں کے لیے — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب، نیوز سینٹرز پاکستان۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments