کوئٹہ نیوز ڈیسک سے
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے پرجوش اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خطاب ایک تاریخی لمحہ بن گیا۔
وزیراعظم نے جوش، جذبے اور غیر معمولی عزم کے ساتھ کہا ، پاکستان سب سے پہلے ہے، اس کے بعد ہم بلوچ، سندھی، پنجابی یا پشتون ہیں۔
یہ الفاظ جیسے ہی لبوں سے نکلے، ہال “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا۔
شرکاء کی آنکھوں میں چمک، دلوں میں ولولہ، اور فضا میں حب الوطنی کی خوشبو پھیل گئی۔
وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں قوم کو خبردار کیا ، جب 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا تھا تو پھر یہ فاصلے، یہ شکوے، یہ تقسیم کیوں اور کیسے پیدا ہوئی؟ یہ سوال چبھتا بھی ہے اور جگاتا بھی ، انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہر پاکستانی دشمن کی چالوں کو پہچانے اور وطن کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، کیونکہ دشمن باہر سے نہیں، اندر سے وار کر رہا ہے
سیاسی، عسکری اور عوامی حلقوں میں وزیراعظم کے ان الفاظ نے بجلی کی سی سنسنی پھیلا دی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ خطاب صرف ایک تقریر نہیں بلکہ ایک نیا قومی عہد ہے
ایک ایسا پیغام جو ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن بن چکا ہے۔
وزیراعظم نے آخر میں کہا
پاکستان ہمارا گھر ہے، اور جو اپنے گھر کو مضبوط نہیں کرتا، وہ تاریخ میں مٹ جاتا ہے
🇵🇰 محب وطنوں کے لئے یہ لمحہ جاگنے کا ہے قوم ایک بار پھر متحد ہونے کو تیار ہو جائیں
جڑے رہیں تازہ ترین خبروں کے لئے
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب نیوز سینٹرز پاکستان
