ISRAEL APPROVES WEST BANK ANNEXATION PLAN — WORLD SILENT AS PALESTINE SHRINKS TO 42KM GAZA STRIP
یروشلم (انٹرنیشنل ڈیسک — نیوز سینٹرز پاکستان)
اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ نے مغربی کنارے پر مکمل قبضے اور اسرائیلی قانون نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ انتہائی تناسبی ووٹ 24 کے مقابلے 25 سے منظور ہوا، جس کے بعد فلسطین کا عملی وجود صرف غزہ پٹی کے 42 کلومیٹر تک محدود ہو کر رہ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ بل دو حصوں میں پیش کیا گیا — ایک پورے مغربی کنارے پر اسرائیلی حاکمیت کے نفاذ کا، اور دوسرا مَعالے اَدومیم (Ma’ale Adumim) سمیت بڑے یہودی سیٹلمنٹس کے باضابطہ الحاق کا۔ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عالمی دباؤ کے باعث وقتی “وقفہ” کا اعلان تو کیا ہے، مگر مبصرین کے مطابق یہ صرف وقتی سیاسی حکمتِ عملی ہے۔
امریکہ، یورپی یونین اور عرب ممالک نے اسرائیل کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی آخری امید پر کاری ضرب ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی انتباہ کیا ہے کہ “یہ قدم خطے میں ایک نئے انسانی بحران کو جنم دے گا”۔
عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کو “بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی” کا مرتکب قرار دیا ہے، مگر عملاً کسی بھی بڑی طاقت نے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔
اب اگر یہ بل مکمل طور پر نافذ ہو گیا، تو فلسطینی ریاست کا وجود صرف کاغذوں تک محدود رہ جائے گا۔
🌍 جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبروں کے لئے —
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز پاکستان۔
