📺 جڑے رہیں نیوز سینٹرز پاکستان کے ساتھ
ہر خبر کا رخ — سچ کی جانب
غریب عوام پر ایک اور بجلی کا جھٹکا —
ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے جمع کرائی گئی ہے،
جس کے مطابق صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق
کیپیسٹی چارجز میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی درکار،
آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی،
یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے،
جبکہ ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔
نیپرا نے اعلان کیا ہے کہ اس درخواست پر سماعت 6 نومبر کو ہوگی۔
اگر منظوری دی گئی تو عوام کو آئندہ بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
عوامی حلقوں نے اس اقدام کو مہنگائی کے طوفان میں غریب طبقے پر ایک اور بوجھ قرار دیا ہے۔
⚡ مزید اپ ڈیٹس، درست حقائق، اور تازہ ترین خبریں جاننے کے لیے —
جڑے رہیں نیوز سینٹرز پاکستان کے ساتھ۔
ہر خبر کا رخ — سچ کی جانب! 🇵🇰
