نیویارک انٹرنیشنل نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق
امریکی حکام نے افغان نژاد شخص محمد داؤد کو گرفتار کر لیا ہےجس پر الزام ہے کہ اس نے ٹک ٹاک پر بم بنانے کا طریقہ کار تفصیل کے ساتھ شیئر کیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق محمد داؤد وہی شخص ہے
جو افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ بطور مقامی معاون Interpreter
Support
کام کرتا رہا تھا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق 2021ء میں امریکی اتحادیوں کے انخلا پروگرام کے تحت اسے
Special Immigration Visa (SIV)
کے ذریعے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دھماکا خیز مواد کی تیاری اور استعمال کے طریقے دکھائے گئے، جو امریکی وفاقی قوانین کے تحت سنگین دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔
ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکیورٹی نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسے حراست میں لے کر اس کے الیکٹرانک ڈیوائسز قبضے میں لے لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید افغان شہریوں کی سرگرمیوں کی بھی اسکروٹنی کی جا رہی ہے جو SIV پروگرام کے ذریعے امریکا منتقل ہوئے تھے۔
مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
