ہری پور این اے 18 کے ہنگامہ خیز سیاسی ماحول میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پاک فوج کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ یہ فیصلہ امن و امان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ کر سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے جبکہ ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو بھی ہنگامی خط ارسال کیا گیا۔
بیان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکانے کی کوشش کی۔ عوام کو اشتعال دلانے اور الیکشن عملے کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے پر کمیشن نے شدید اظہارِ تشویش کیا ہے۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ جلسے کے اسٹیج پر ایک مفرور مجرم بھی موجود تھا، جس کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے — جس سے صورتحال مزید پیچیدہ اور حساس ہو گئی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث پرامن انتخاب کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے اور الیکشن ڈیوٹی دینے والے عملے سمیت ووٹرز کی جانوں کو بھی حقیقی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کو فوری طور پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے ملاقات کرنے اور سخت حفاظتی اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
