Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCountry newsBLASPHEMY RULING TRIGGERS NATIONAL DEBATE AS JUI CHIEF WARNS AGAINST SECULAR LEGISLATION...

BLASPHEMY RULING TRIGGERS NATIONAL DEBATE AS JUI CHIEF WARNS AGAINST SECULAR LEGISLATION DRIVE


اسلام آباد نیوز ڈیسک

سی سی این آئی

اسلام آباد نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق تحریکِ تحفظِ ناموسِ رسالتؐ پاکستان کے وفد نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات

جس میں ملک کی حالیہ قانون سازی ، عدالت کے فیصلے اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے توہینِ رسالت کے مرتکب پانچ مجرمان کی سزائے موت کو کالعدم قرار دینا انتہائی تشویشناک فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ناموسِ رسالتؐ جیسے حساس ترین مسئلے پر بھی عوام کو مطالبے کرنے پڑ رہے ہیں۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا
“حالیہ متنازع قانون سازیوں سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی منظم کوششیں جاری ہیں۔ ہم اسلامی تشخص، مقدس ہستیوں کی حرمت اور ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر مؤثر آواز بلند کرتے رہیں گے۔”

ملاقات میں مرکزی صدر تحریک تحفظ رسالت علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی، مفتی مجیب الرحمٰن اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد شریک ہوئے۔ وفد نے مولانا فضل الرحمٰن کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر اور اس عمل میں ملوث ملزمان کو قانونی طور پر تحفظ دینے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی نے سربراہ جے یو آئی کے کامیاب دورۂ بنگلہ دیش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ
“آپ پاکستان میں اہلِ حق کی مضبوط آواز ہیں، اللہ کرے آپ کی بدولت ملک میں اسلامی نظام کا عملی نفاذ ممکن ہو سکے۔”

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے آئندہ کے لائحۂ عمل پر اتفاق کیا گیا۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments