Sunday, February 15, 2026
No menu items!
HomeProvince punjabBREAKING NEWS: SENIOR PAKISTANI POLITICIAN AND FORMER MPA ZAEEM QADRI PASSES AWAY...

BREAKING NEWS: SENIOR PAKISTANI POLITICIAN AND FORMER MPA ZAEEM QADRI PASSES AWAY AFTER CARDIAC ILLNESS IN LAHORE


لاہور نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق سینئر سیاستدان و سابق رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ تین روز سے عارضۂ قلب کے باعث نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم جانبر نہ ہو سکے۔


مرحوم کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مختلف سیاسی شخصیات، کارکنان اور شہریوں کی جانب سے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔


نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ مغرب لاہور کے علاقے لارنس روڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔


مزید تفصیلات اور تعزیتی پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK

The Supreme Command

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments